ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرنٹیکس کا ہلکی نوعیت کا ہوائی جہازکریش، 5 ہلاک

فرنٹیکس کا ہلکی نوعیت کا ہوائی جہازکریش، 5 ہلاک

Tue, 25 Oct 2016 11:47:46    S.O. News Service

واشنگٹن،24؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کا ایک چھوٹا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس پر سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان کا تعلق فرانس سے بتایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہوائی جہاز مالٹا سے پرواز کرنے کے بعد لیبیا کے ساحلی شہر مصراتہ کی جانب روانہ تھا۔ اِس ہوائی جہاز میں پرواز کے فوری بعد ہی کسی تکنیکی خرابی کے باعث آگ لگ گئی تھی۔ حادثے کے بعد مالٹا کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔


Share: